Post Main Ad Panel
Read in English تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کرنے والے چار ملزمان گرفتار

تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کرنے والے چار ملزمان گرفتار

4 ویوز

فیصل آباد: 7 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس نے گھر کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے کا گھریلو سامان اور طلائی زیورات چرانے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان وقاص وغیرہ نے گھر کا تالا توڑ کر طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر گھریلو سامان چوری کیا تھا۔

ایس ایچ او رضا آباد محمد سفیان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وقاص، علی حسن، گلریز اور علی رضا کو دبوچ لیا، اور گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور ان کی دیگر مجرمانہ وارداتوں کے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel