Post Main Ad Panel
Read in English کھرڑیانوالہ کے قریب رکشہ کھڑی گاڑی سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کھرڑیانوالہ کے قریب رکشہ کھڑی گاڑی سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

2 ویوز

فیصل آباد، پاکستان 28 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں شیریں والا اسٹاپ کے قریب مسافر رکشہ سڑک کنارے کھڑے مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 35 سالہ صبیہ اور 40 سالہ طالب کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دیگر دو افراد، 35 سالہ رضوان اور 17 سالہ شہزیب کو بہتر علاج معالجے کے لیے بروقت الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Post Bottom Ad Panel