Post Main Ad Panel
Read in English اقلیتی عبادت گاہوں کا تحفظ اولین ترجیح: سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اقلیتی عبادت گاہوں کا تحفظ اولین ترجیح: سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

4 ویوز

فیصل آباد: 11 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی خصوصی ہدایات پر اتوار کے روز ضلع بھر کے تمام چرچز اور مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے، تاکہ اقلیتی برادری کے افراد پرامن ماحول میں اپنے مذہبی فرائض سر انجام دے سکیں۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق عبادت کے اوقات میں گرجا گھروں کے اطراف اور اندرونِ و بیرونِ احاطہ پولیس کے تجربہ کار افسران اور جوانوں کو الرٹ ڈیوٹی پر مامور کیا گیا۔ تمام حساس مقامات اور گرجا گھروں کے گردونواح میں گشت کے دائرہ کار کو نمایاں طور پر بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ سینئر پولیس افسران نے خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی پلان اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی چوکسی کا جائزہ لیا۔

سیکیورٹی کے نئے اور جدید انتظامات کے تحت عبادت گاہوں پر آنے والے افراد کی واک تھرو گیٹس، ہینڈ ہولڈ میٹل ڈیٹکٹرز اور جدید سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کڑی چیکنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔ امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نفری کو ہہ وقت مستعد اور الرٹ رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے عزم ظاہر کیا کہ فیصل آباد پولیس اقلیتوں کے جان و مال کے حقوق اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پائیدار امن و امان کا قیام اور ہر شہری کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

Post Bottom Ad Panel