Post Main Ad Panel
Read in English ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

6 ویوز
فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) فیصل آباد سرکل نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مظہر عباس ولد غلام محمد کا نام ریڈ بک کے سیریل نمبر 88 پر درج تھا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سال 2016ء میں امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے معصوم شہریوں کو متحدہ عرب امارات (دبئی) کا ورک ویزا اور بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 5 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم ہتھیائی تھی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel