Post Main Ad Panel
Read in English ڈکیتی کا ڈرامہ مہنگا پڑ گیا: جھوٹی کال کر کے پولیس کو گمراہ کرنے والا ملزم گرفتار، سی پی او کا سخت قانونی کارروائی کا انتباہ

ڈکیتی کا ڈرامہ مہنگا پڑ گیا: جھوٹی کال کر کے پولیس کو گمراہ کرنے والا ملزم گرفتار، سی پی او کا سخت قانونی کارروائی کا انتباہ

16 ویوز

فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی جھوٹی کہانی گھڑ کر ایمرجنسی سروس کو گمراہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلال نامی کالر نے ایمرجنسی ہیلپ لائن "ریسکیو 15" پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ اس کے ساتھ مسلح ڈکیتی کی واردات ہو گئی ہے۔ تاہم، تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جب شواہد کا جائزہ لیا اور معاملے کی جانچ پڑتال کی تو یہ انکشاف ہوا کہ بیان کی گئی واردات سراسر جھوٹی تھی، اور کالر نے محض اپنی رقم ہڑپ کرنے یا کسی اور ذاتی مقصد کے لیے یہ بوگس کال کی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم بلال کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے اس واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایمرجنسی 15 سروس کا غلط استعمال کرنے اور پولیس کو جھوٹی یا من گھڑت اطلاعات دے کر وسائل ضائع کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel