Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: مخبری کے شبہ پر ماموں کی مبینہ فائرنگ، 19 سالہ بھانجا جاں بحق

فیصل آباد: مخبری کے شبہ پر ماموں کی مبینہ فائرنگ، 19 سالہ بھانجا جاں بحق

87 ویوز

 

فیصل آباد: مدینہ ٹاؤن کے وائی بلاک میں گھر کے باہر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 19 سالہ نوجوان آفاق جٹ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آفاق جٹ کے ماموں شہزاد کو مبینہ طور پر شبہ تھا کہ اس کا بھانجا مخالفین کے لیے مخبری کرتا ہے۔ اسی رنجش کی بنا پر شہزاد نے آفاق پر گھر کے باہر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں آفاق شدید زخمی ہوگیا۔ اہلخانہ اسے موٹرسائیکل پر اسپتال منتقل کر رہے تھے، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد مبینہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقتول آفاق جٹ ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرتا تھا۔

Post Bottom Ad Panel