Post Main Ad Panel
Read in English کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا سیوریج سکیم والے علاقوں کا دورہ، مویشیوں کو باہر نکالنے کی مہم کا جائزہ

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا سیوریج سکیم والے علاقوں کا دورہ، مویشیوں کو باہر نکالنے کی مہم کا جائزہ

47 ویوز

فیصل آباد، 29 ستمبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شہر کے مختلف سیوریج سکیم والے علاقوں کا دورہ کیا اور شہری حدود سے مویشیوں کو باہر نکالنے کے لیے جاری مہم پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

دورے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ مویشیوں کو شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کی اس مہم کو پوری قانونی قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے، اور اس حوالے سے متعلقہ علاقوں میں سول سوسائٹی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیز بھی قائم کی جائیں۔ کمشنر نے رشید آباد سمیت مختلف علاقوں کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور ان سے مویشیوں کو باہر نکالنے کی مہم کے متعلق فیڈیک بیک حاصل کیا۔

علاقہ مکینوں نے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا۔ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ آبادی میں مویشیوں کی موجودگی نہ صرف تعفن اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بنتی ہے بلکہ اس سے سیوریج سسٹم بھی بند ہو جاتا ہے۔ انہوں نے اس بروقت اور مفید مہم کے آغاز پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا شکریہ ادا کیا۔

Post Bottom Ad Panel