Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ میں ملزم گرفتار

فیصل آباد: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ میں ملزم گرفتار

13 ویوز

فیصل آباد — 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع): اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد نے جعلسازی اور فراڈ کے ایک بڑے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے سمندری کے رہائشی نجی شخص سلطان فاروق کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر متعلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے 1,144 کنال اراضی سے متعلق جعلی اور فرضی دستاویزات تیار کی تھیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ان فرضی دستاویزات کی مدد سے شکایت کنندہ سے مبینہ طور پر 15 ملین روپے یعنی ڈیڑھ کروڑ روپے ہتھیائے۔ اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 15/26 مورخہ 25 فروری 2026 کو تھانہ اینٹی کرپشن ریجن فیصل آباد میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420، 468، 471، 161 اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 شامل کی گئی ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ کارروائی سرکل آفیسر رانا راشد محمود اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں عائد کردہ الزامات کی حتمی حیثیت عدالت میں شواہد پیش کیے جانے اور مکمل قانونی کارروائی کے بعد ہی طے ہوگی۔

Post Bottom Ad Panel