فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پولیس نے جوئے کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران دس ہزار چار سو روپے نقدی، تاش کے پتے اور جوئے کا دیگر سامان برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او فیکٹری ایریا مہر ریاض نے جوا کھیلنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پریونشن آف گیمبلنگ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔