Post Main Ad Panel
Read in English منشیات کے خاتمے اور آگاہی کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں سیمینار کا انعقاد

منشیات کے خاتمے اور آگاہی کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں سیمینار کا انعقاد

26 ویوز

 

فیصل آباد، پاکستان 27ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں الائیڈ ہسپتال کی انجمن انسداد منشیات کے زیر اہتمام منشیات کے مضر اثرات سے متعلق ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں ڈائریکٹر سی این ایف کرنل ذاکر علی خان، پرنسپل ڈاکٹر محمد عالم، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر اور انجمن کی جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم سمیت دیگر ماہرین اور افسران نے شرکت کی۔

مقررین نے منشیات کے انسانی صحت اور زندگی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلبا و طالبات کو ترغیب دی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اور صلاحیتیں حصولِ علم پر مرکوز رکھیں۔

تقریب کے اختتام پر ایک سوال و جواب کے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں افسران نے منشیات کے تدارک اور آگاہی کے حوالے سے طلبا کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور ان کی رہنمائی کی

Post Bottom Ad Panel