فیصل آباد 24ستمبر ڈیجیٹل اطلاع ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 49کیسز میں قصورواروں کا موقف سنا۔بورڈ نے مستند جواز پیش نہ کرنے پر16کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے،18کو وارننگ دینے کے علاوہ 14کیسز کوریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخر کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز زاہد اقبال کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈر محسن اصغر،ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کے قلع قمع کے لئے ڈرگ انسپکٹرزاپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورعلاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔