Post Main Ad Panel
Read in English ڈی آئی جی انعام الرحمن نے آر پی او فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا، یادگارِ شہداء پر حاضری

ڈی آئی جی انعام الرحمن نے آر پی او فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا، یادگارِ شہداء پر حاضری

8 ویوز

فیصل آباد، 3 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): ڈی آئی جی انعام الرحمن نے باضابطہ طور پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تمام ٹاؤن ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، آر پی او انعام الرحمن نے پولیس لائنز میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او انعام الرحمن کا کہنا تھا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی یہ لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔

Post Bottom Ad Panel