Post Main Ad Panel
Read in English  شہید کانسٹیبل سمیع اللہ کی برسی، تھانہ گڑھ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

 شہید کانسٹیبل سمیع اللہ کی برسی، تھانہ گڑھ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

4 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) سی پی او فیصل آباد کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گڑھ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے فرض کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے شہید کانسٹیبل سمیع اللہ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یاد رہے کہ کانسٹیبل سمیع اللہ، جو کہ ملتان پولیس میں تعینات تھے، ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی یہ لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ پولیس شہداء کے اہلِ خانہ کی بہترین دیکھ بھال اور کفالت کو اپنا فرض اولین سمجھتا ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel