Post Main Ad Panel
Read in English شوگر کین کرشنگ سیزن کے پیش نظر اہم اجلاس، ٹرانسپورٹیشن کو محفوظ بنانے اور اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

شوگر کین کرشنگ سیزن کے پیش نظر اہم اجلاس، ٹرانسپورٹیشن کو محفوظ بنانے اور اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

36 ویوز

فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — شوگر کین کرشنگ سیزن کے آغاز کے پیش نظر ٹریفک کے انتظامات کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے چیف ٹریفک آفیسر کے دفتر میں فیصل آباد ریجن کی شوگر ملز انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران شوگر کین ٹرانسپورٹیشن کو محفوظ بنانے اور خصوصاً دھند کے سیزن میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اوور لوڈنگ سے مکمل اجتناب برتا جائے گا جبکہ ٹرالیوں کی ڈبلنگ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حفاظتی انتظامات کے تحت ٹریکٹر اور ٹرالیوں پر ریفلیکٹنگ ٹیپس اور مناسب لائٹس کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، اور سڑکوں پر بلا ضرورت پارکنگ سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ صرف مؤثر ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد کو ہی ٹریکٹر اور ٹرالیاں چلانے کی اجازت ہوگی۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محفوظ شوگر کین ٹرانسپورٹیشن اور حادثات سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Post Bottom Ad Panel