Post Main Ad Panel
Read in English گرل فرینڈ کے قتل کے لیے مصنوعی ذہانت سے طریقہ کار پوچھنے والا ملزم گرفتار: این سی سی آئی اے کی اسلام آباد میں کارروائی، مقدمہ درج

گرل فرینڈ کے قتل کے لیے مصنوعی ذہانت سے طریقہ کار پوچھنے والا ملزم گرفتار: این سی سی آئی اے کی اسلام آباد میں کارروائی، مقدمہ درج

1 ویوز

اسلام آباد : 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور سنگین جرم کی منصوبہ بندی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اپنی نوعیت کے ایک منفرد اور سنگین کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے لیے جدید  ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اس سے قتل کے طریقہ کار اور منصوبے سے متعلق معلومات و ہدایات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ حساس اداروں اورکی سائبر مانیٹرنگ ٹیموں نے بروقت سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم اور سنگین جرم کی منصوبہ بندی کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اور سائبر اسپیس کا مجرمانہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel