Post Main Ad Panel
Read in English سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی کھلی کچہری: شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی کے احکامات، بغیر سفارش انصاف کی فراہمی کا اعادہ

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی کھلی کچہری: شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی کے احکامات، بغیر سفارش انصاف کی فراہمی کا اعادہ

2 ویوز

فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے اپنے درپیش مسائل اور پولیس سے متعلق مختلف درخواستیں سی پی او فیصل آباد کے سامنے پیش کیں۔ تنویر حسین نے تمام شہریوں کے مسائل اور شکایات کو توجہ سے سنا اور متعلقہ ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو فوری اور بروقت حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عام شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شہری اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے بغیر کسی سفارش کے براہِ راست اور بلا تاخیر ان کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں، جبکہ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا درپیش درخواستوں میں غیر ضروری تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں میں بہترین اور شفاف سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی کے لیے فیصل آباد پولیس تمام تر ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel