Post Main Ad Panel
Read in English کمالیہ: عدالت نے قتل کے ملزم اورنگزیب کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

کمالیہ: عدالت نے قتل کے ملزم اورنگزیب کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

5 ویوز

فیصل آباد     یکم اکتوبر    ڈیجیٹل اطلاع:  ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کامران احمد ریحان نے مقدمہ ریاست بنام اورنگزیب کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اورنگزیب کو دفعہ 375-اے کے تحت عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے دفعہ 392 پی پی سی کے تحت تین سال قیدِ بامشقت اور چالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، اور عدالت کے حکم کے مطابق دونوں سزائیں بیک وقت چلیں گی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اورنگزیب نے تھانہ سٹی کمالیہ کے علاقے فاطمیہ ٹاؤن میں ایک گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا تھا اور ڈکیتی کے دوران جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اس وقت تھانہ سٹی کمالیہ میں انسپکٹر ناصر عظیم بطور ایس ایچ او تعینات تھے، جنہوں نے مقدمے میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور اسے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مؤثر کارروائی کی۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائے جانے پر شہری حلقوں کی جانب سے پولیس کی تفتیشی کارروائی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel