Post Main Ad Panel
Read in English تاندلیانوالہ میں 17 سالہ لڑکی کا مبینہ قتل، لاش کنویں سے برآمد

تاندلیانوالہ میں 17 سالہ لڑکی کا مبینہ قتل، لاش کنویں سے برآمد

8 ویوز

فیصل آباد، پاکستان 28 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 411 جی بی مجیانہ میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد لاش ٹیوب ویل کے کنویں میں پھینک دی گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مقتولہ کی شناخت انعم بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تلاشی کی کارروائی کے بعد لاش کو کنویں سے باہر نکالا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو مقامی پولیس کی موجودگی میں ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post Bottom Ad Panel