Post Main Ad Panel
Read in English اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی: سرکاری خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے دو ملزمان گرفتار، جعلی تقرریوں کا انکشاف

اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی: سرکاری خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے دو ملزمان گرفتار، جعلی تقرریوں کا انکشاف

29 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو مبینہ طور پر تقریباً 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ (مقدمہ نمبر 46/26) مورخہ 10 ستمبر 2026ء کو تھانہ اینٹی کرپشن ریجن فیصل آباد میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے کے مدعی غنظفر علی ہیں، جو کہ عدالتِ اسپیشل جج انسدادِ دہشت گردی فیصل آباد میں اکاؤنٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ سنگین الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم منصب علی نے عدالتِ اسپیشل جج انسدادِ دہشت گردی فیصل آباد میں اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر تعینات رہتے ہوئے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور مختلف عہدوں پر چار افراد کے مبینہ جعلی تقرری آرڈرز تیار کیے۔ اس فراڈ اور ملی بھگت کے نتیجے میں قومی اور سرکاری خزانے کو تقریباً 5 کروڑ روپے کا بھاری نقصان پہنچا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان میں منصب علی ولد شہادت علی اور مظہر عباس ولد خوشحال شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس گھٹ جوڑ میں شامل دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel