Post Main Ad Panel
Read in English خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر کی مدعیت میں شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج

خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر کی مدعیت میں شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج

58 ویوز

راولپنڈی: 5 اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع) — خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ہیڈکوارٹر راولپنڈی ملیحہ سحر کی مدعیت میں تھانہ ویمن پولیس نے ان کے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد اور حبسِ بے جا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق، دو بچوں کی ماں ملیحہ سحر نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا شکار رہی ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 اکتوبر کی شام شوہر نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک کمرے میں بند کر دیا اور ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ ملزم مبینہ طور پر انہیں حبسِ بے جا میں رکھ کر اہل خانہ اور بچوں سے ملنے سے روکتا رہا، جبکہ خوفزدہ کر کے ذہنی اذیت دینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ 

متاثرہ اے ڈی سی نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ ان کے جسم پر موجود زخموں کے نشانات کا جائزہ لے کر جائے وقوعہ سے سائنسی شواہد حاصل کیے جائیں، اور شوہر کو ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے بچوں کے استعمال سے روکا جائے۔ ملیحہ سحر کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے بچوں کو اپنی جان، جسم اور عزت و وقار کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

Post Bottom Ad Panel