Post Main Ad Panel
Read in English اے ڈی سی راشد اقبال کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ: ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر ہسپتال میں طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ

اے ڈی سی راشد اقبال کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ: ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر ہسپتال میں طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ

4 ویوز

فیصل آباد: 12 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل اینڈ سروسز) راشد اقبال نے الائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیل سے معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راشد اقبال نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور نرسنگ کاؤنٹرز کا دورہ کر کے وہاں دستیاب ادویات، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست گفتگو کی اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے علاج معالجے کے معیار اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ بھی ہسپتال آنے والے تمام سائلین اور مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی، بہترین دیکھ بھال اور اعلیٰ ترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو صحت کے میدان میں مکمل ریلیف مل سکے۔

Post Bottom Ad Panel