Post Main Ad Panel
Read in English بہن کا 45 لاکھ روپیہ ہڑپ کرنے والا ملزم بھائی گرفتار: تھانہ وومن پولیس کی کارروائی، ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز

بہن کا 45 لاکھ روپیہ ہڑپ کرنے والا ملزم بھائی گرفتار: تھانہ وومن پولیس کی کارروائی، ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز

15 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): اپنی ہی بہن کی حق تلفی کرتے ہوئے 45 لاکھ روپے کی بھاری رقم خرد برد کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ وومن پولیس نے فوری اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نوید انور نے اپنی بہن سے اس کے شوہر (بہنوئی) کے قتل کیس میں بیانات دلوانے کے عوض موصول ہونے والی 45 لاکھ روپے کی رقم دھوکے اور بدمعاملگی سے ہڑپ کر لی تھی۔ متاثرہ خاتون کی نشاندہی اور شکایت پر ایس ایچ او تھانہ وومن عصمہ کنول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید انور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ مظلوم شہریوں، خصوصاً خواتین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیس کی شفاف اور تمام زاویوں سے تفتیش مکمل کی جائے تاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد اور دلائل کی بنیاد پر عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel