Post Main Ad Panel
Read in English اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا دو رکنی ڈکیت گروہ گرفتار: نقدی، موبائل فون اور بکرا برآمد، ایس ایچ او مرید والا کی کارروائی

اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا دو رکنی ڈکیت گروہ گرفتار: نقدی، موبائل فون اور بکرا برآمد، ایس ایچ او مرید والا کی کارروائی

2 ویوز

فیصل آباد: 13 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ مرید والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مرید والا زاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مزمل اور غلام مصطفیٰ کو دبوچ لیا۔ گرفتار ملزمان نے کچھ عرصہ قبل عدنان نامی شہری کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس سے نقدی، قیمتی موبائل فون اور ایک بکرا چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا مالِ مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے کے لیے قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر ڈاکے ڈالنے والے اور انہیں لوٹنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان سے مزید برآمدگی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے گہرائی سے تفتیش کی جائے۔

Post Bottom Ad Panel