Post Main Ad Panel
Read in English ایم ڈی واسا کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ 90 فیصد ریونیو ریکوری کا ہدف حاصل، سو فیصد حصول کے لیے ٹیمیں متحرک

ایم ڈی واسا کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ 90 فیصد ریونیو ریکوری کا ہدف حاصل، سو فیصد حصول کے لیے ٹیمیں متحرک

3 ویوز

فیصل آباد (یکم اکتوبر 2026ء) ڈیجیٹل اطلاع— مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ 90 فیصد ریونیو ریکوری کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ 100 فیصد ریونیو ریکوری کے لیے فیلڈ ٹیموں کو مزید متحرک رکھا جائے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر فنانس محمد عارف سریانی، ڈائریکٹرز ریونیو شہریار حسن، محمد اقبال ملک، عمر افتخار و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ستمبر میں واسا فیصل آباد کی ریونیو ریکوری ٹیموں نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 90 فیصد ریونیو ریکوری کا ہدف عبور کیا ہے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ریونیو افسران اور ٹیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ریکوری ٹیموں کو مزید فعال رکھا جائے اور کمرشل صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ ریونیو ریکوری کا 100 فیصد ہدف بھی حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ماہانہ بلز اور واجبات بروقت جمع کروائیں تاکہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی خدمات کو مزید بہتر اور معیاری بنایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel