Post Main Ad Panel
Read in English امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

31 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑا حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ایران پر حملہ منسوخ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کی درخواست پر انھوں نے حملہ منسوخ کر دیا۔
امریکی صدر نے کہا حملے کی منسوخی فوری معاہدے سے مشروط ہے، اور معاہدے میں آبنائے ہرمز فوری کھولنے کی تجویز شامل ہے، بہ صورت دیگر ایران دوسری جنگ عظیم جیسی تباہی کے لیے تیار رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ضرورت پڑنے پر تباہ کن کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ بھی شرائط میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے دنیا کے مستقبل اور ایران کی بقا کے لیے حملہ مؤخر کیا ہے، اور اسرائیل نے بھی حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel