Post Main Ad Panel
Read in English انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

10 ویوز

فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سہ ملکی ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جاریہ سیریز میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف یہ پہلی فتح ہے۔

میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کومل خان 59 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہیں، جبکہ ان کی اوپننگ پارٹنر روویل فرحان نے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت قائم کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سری لنکا کی اوپننگ بیٹر سنجنا کویندی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 61 رنز بنائے، جبکہ وموکشا بالا سوریا 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ شاندار کارکردگی پر سنجنا کویندی کو 'پ্লেئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم اتوار 11 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش کے مدِمقابل ہوگی۔

— اسپورٹس ڈیسک / ڈیجیٹل اٹلا

Post Bottom Ad Panel