Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو ٹول پلازہ ملازمین زخمی، اٹھارہ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو ٹول پلازہ ملازمین زخمی، اٹھارہ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

10 ویوز

فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ بلوچنی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو ٹول پلازہ ملازمین شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹول پلازہ کے ملازمین 18 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کروانے کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھیننے لگے۔ ملازمین کی جانب سے جرأت مندانہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمد رزاق اور شبیر رسول گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ڈاکو رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملازمین کو فوری طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) کھرڑیانوالہ منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel