Post Main Ad Panel
Read in English چک جھمرہ کے قریب رکشوں میں تصادم، دو طالب علم زخمی

چک جھمرہ کے قریب رکشوں میں تصادم، دو طالب علم زخمی

5 ویوز

فیصل آباد: 6 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)----- ریسکیو 1122 کے مطابق فیصل آباد میں چک جھمرہ کے علاقہ چک 163 ر۔ب کے قریب دو رکشوں کے تصادم کے نتیجہ میں دو طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر دوسرے رکشہ سے ٹکرا گیا اور الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ دوسرے بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دونوں بچوں کو مزید طبی علاج کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel