Post Main Ad Panel
Read in English چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، پانچ لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ کپڑا برآمد

چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، پانچ لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ کپڑا برآمد

6 ویوز

 فیصل آباد: یکم اکتوبر  ڈیجیٹل اطلاع   پولیس نے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے پانچ لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ کپڑا برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، گینگ کا سرغنہ عمر منیر اپنے ساتھی فراز کے ہمراہ ایک گودام کے تالے توڑ کر بیڈ شیٹ کا کپڑا چوری کرنے میں ملوث تھا۔

ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Post Bottom Ad Panel