کرائم
فیصل آباد: دھاتی ڈور سے بچہ زخمی ہونے کے بعد پولیس کا کریک ڈاؤن، ملت ٹاؤن سے 2 پتنگ فروش گرفتار
26
ویوز
فیصل آباد، 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کے علاقے میں دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے بچہ زخمی ہونے کے بعد پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں تھانہ ملت ٹاؤن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نیاز رسول نے کارروائی کرتے ہوئے خونی کھیل میں ملوث دو ملزمان شاہد اور زاہد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں ممنوعہ پتنگیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔