Post Main Ad Panel
Read in English جی ٹی ایس چوک میں بغیر ہیلمٹ نظر آنے والے ٹریفک وارڈن کے خلاف قانونی کارروائی اور چالان، محکمانہ کارروائی بھی زیرِ غور

جی ٹی ایس چوک میں بغیر ہیلمٹ نظر آنے والے ٹریفک وارڈن کے خلاف قانونی کارروائی اور چالان، محکمانہ کارروائی بھی زیرِ غور

24 ویوز

فیصل آباد 30 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — جی ٹی ایس چوک میں بغیر ہیلمٹ نظر آنے والے ٹریفک وارڈن کا سراغ لگا کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعلقہ وارڈن کا چالان کر دیا گیا، جسے انہوں نے خود پیش ہو کر بھگتا اور موقع پر ہی جرمانہ بھی ادا کر دیا۔

متعلقہ ٹریفک وارڈن کے بیان کے مطابق ڈیوٹی کے دوران ستیانہ روڈ مارکیٹ میں موٹر سائیکل کھڑی کرتے وقت ہیلمٹ موٹر سائیکل پر ہی موجود تھا، جسے کوئی راہگیر اٹھا کر لے گیا۔ اگرچہ انہوں نے بعد ازاں جی ٹی ایس چوک سے نیا ہیلمٹ خرید لیا تھا، تاہم اس سے قبل ان کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو چکی تھی۔

قانونی کارروائی کے علاوہ اس معاملے میں محکمانہ کارروائی بھی زیرِ غور ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ محکمانہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ضابطے کے تحت سزا بھی دی جائے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے، اور ہیلمٹ کا استعمال محض جرمانے سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی قیمتی جان کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Post Bottom Ad Panel