فیصل آباد
زرعی یونیورسٹی میں ٹریفک آگاہی سرگرمیاں، طلبہ کو روڈ سیفٹی اور قوانین سے متعلق بریفنگ
12
ویوز
فیصل آباد (یکم اکتوبر 2026ء) ڈیجیٹل اطلاع— چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ناصر جاوید رانا نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ ایک ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے بھی محفوظ سفر کے اصولوں پر بریفنگ دی۔
تقریب کے دوران طالبات کی ایک خصوصی اسکوٹی ریلی نکالی گئی، جو زرعی یونیورسٹی سے شروع ہو کر جیل روڈ اور اکبر آباد چوک سے ہوتی ہوئی واپس یونیورسٹی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے بعد ایک پروقار ٹریفک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر روڈ سیفٹی کلب کی جانب سے طلبہ میں حفاظتی ہیلمٹس اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔