Post Main Ad Panel
Read in English اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے تین ملزمان گرفتار

اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے تین ملزمان گرفتار

46 ویوز

فیصل آباد: 6اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)   فیصل آباد پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور قانون شکنی کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تین ملزمان کو دبوچ لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ رضوان جاوید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کے ذریعے علاقے میں خوف پھیلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ارباز، نجیب اللہ اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمات درج کر کے مزید قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور قانون کی دھجیاں اڑانے والے عناصر کسی صورت نرمی کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel