Post Main Ad Panel
Read in English گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

33 ویوز

فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان انیس، جاوید اور عصمت نے اشفاق اور الیاس نامی بھائیوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھینی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ افضال احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تینوں ارکان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں کے انکشاف اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفصیلی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے کامیابی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی، راہزنی اور شہریوں کی سیکیورٹی کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ جرائم پیش افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel