فیصل آباد
کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا چک 66 ج۔ب دھاندرہ کا دورہ، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
1
ویوز
فیصل آباد، 29 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے چک 66 ج۔ب دھاندرہ کا دورہ کیا اور گزشتہ روز رجّانہ کمالیہ روڈ پر پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ دورے کے دوران ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔