Post Main Ad Panel
Read in English وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا لائلپور میوزیم کا دورہ

وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا لائلپور میوزیم کا دورہ

2 ویوز

فیصل آباد، 29 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع): وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے لائلپور میوزیم کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر لائلپور میوزیم مقبول احمد ملک نے انہیں میوزیم کی مختلف گیلریوں کا معائنہ کرایا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر لائلپور میوزیم نے بالخصوص 1896ء کی تحصیل لائلپور گیلری اور ساندل بار گیلری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جہاں فیصل آباد کی تاریخی شناخت، ماضی کے طرزِ زندگی، علاقائی ثقافت اور تاریخی ارتقا کو نادر نوادرات اور مستند تاریخی حوالوں کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے فیصل آباد کی تاریخ کو محفوظ کرنے اور اسے مؤثر انداز میں نئی نسل اور عوام تک منتقل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میوزیم کی گیلریوں میں شہر کے تاریخی پس منظر اور ثقافتی ورثے کو نہایت خوبصورتی اور معلوماتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص 1896ء کی تحصیل لائلپور اور ساندل بار گیلری خطے کی تاریخ کو سمجھنے اور ماضی سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ایک قابلِ قدر کاوش ہے۔

ڈائریکٹر لائلپور میوزیم مقبول احمد ملک نے کہا کہ جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ اور طلبہ کے میوزیم دورے علمی، تحقیقی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میوزیم نوجوان نسل کو اپنے خطے کی تاریخ، ثقافت اور شناخت سے روشناس کروانے کے لیے ایک مؤثر تعلیمی پلیٹ فارم ہے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط کا فروغ اس کردار کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Post Bottom Ad Panel