Post Main Ad Panel
Read in English 'ستھرا پنجاب پروگرام' کے تحت انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم میں تیزی، سخت کارروائی کا انتباہ

'ستھرا پنجاب پروگرام' کے تحت انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم میں تیزی، سخت کارروائی کا انتباہ

11 ویوز

فیصل آباد 3 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن 'ستھرا پنجاب پروگرام' کے تحت فیصل آباد کو زیرو ویسٹ اور صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد، عمران شمس کی ہدایات پر متحرک اینٹی لٹرنگ سکواڈ شہر بھر کے بازاروں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر آگاہی مہم چلا رہا ہے۔ اس دوران دکانداروں، شہریوں اور خصوصاً ریڑھی بانوں کو کچرا سڑکوں یا فٹ پاتھوں پر پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات اور ڈسٹ بنز میں تلف کرنے کی سختی سے تلقین کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انسدادِ کوڑا کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قواعد توڑنے پر بھاری جرمانے سمیت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خصوصاً فروٹ اور سبزی فروشوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ریڑھیوں کے گرد ویسٹ جمع نہ ہونے دیں۔

ستھرا پنجاب ایجنسی نے تمام شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ایک صحت مند اور صاف ماحول کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، عوامی مقامات پر کچرا پھیلانے سے گریز کریں اور شہر کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا رکھنے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔

Post Bottom Ad Panel