Post Main Ad Panel
Read in English چھری کے وار سے شہری پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

چھری کے وار سے شہری پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

11 ویوز

فیصل آباد، پاکستان 28 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم علی زین نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معمولی تکرار پر محمد سلمان نامی شہری کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ عدیل مصطفیٰ نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے پر سی پی او فیصل آباد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel