فیصل آباد، پاکستان 28 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم علی زین نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معمولی تکرار پر محمد سلمان نامی شہری کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ عدیل مصطفیٰ نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واقعے پر سی پی او فیصل آباد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔