فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد پولیس نے پارکوکی پائپ لائن سے پیٹرول چوری کرنے والے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سجاد عرف سجادا نے چار سال قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک حویلی میں پائپ لائن پر کلپ لگا کر بڑی مقدار میں پیٹرول چوری کیا تھا اور تب سے روپوش تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ افضال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سجاد عرف سجادا کو دبوچ لیا، اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر واضح کیا ہے کہ قانون شکن عناصر اور قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اور ایسے تمام عناصر کو قانون کی کٹہرے میں لایا جائے گا۔