Post Main Ad Panel
Read in English ایمرجنسی 15 پر ہوائی فائرنگ کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

ایمرجنسی 15 پر ہوائی فائرنگ کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

12 ویوز
فیصل آباد: 5 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)--- پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ہوائی فائرنگ کی جھوٹی اور بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم فیضان نے کال کر کے اطلاع دی تھی کہ ایک مقام پر ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے، جس پر پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب تفتیش اور تصدیق کی تو ہوائی فائرنگ کا کوئی واقعہ ثابت نہیں ہوا، بلکہ معلوم ہوا کہ ملزم نے ذاتی رنجش یا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی غرض سے بوگس کال کا سہارا لیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو حراست میں لے لیا۔ سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ ایمرجنسی 15 سروس کا غلط استعمال کرنے اور پولیس کو جھوٹی اطلاع دے کر وقت ضائع کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Post Bottom Ad Panel