Post Main Ad Panel
Read in English ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کرلیا

’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کرلیا

34 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کیا ہے۔
مارول کی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے شمالی امریکا میں ریلیز کے پہلے ہی دن تقریباً 168 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جو کسی بھی فلم کی پہلے دن کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔
اسپائیڈر مین نے جمعرات کے پریویو شوز سے 72 ملین ڈالر اور پھر 2019 سے ‘ایوینجرز: اینڈ گیم’ کے پاس موجود اوپننگ ڈے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تاہم اس زبردست آغاز کا مطلب یہ ہے کہ فلم کا پہلا ہفتہ انتہائی شاندار رہنے کی توقع ہے اور  فلم شمالی امریکا میں 260 ملین سے 280 ملین ڈالر کے درمیان کما سکتی ہے۔
بعض لوگوں کا تو یہ بھی خیال ہے کہ اس کے پہلے ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 275 ملین سے 300 ملین ڈالر کے درمیان کمانے کی توقع ہے۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سپر ہیرو فلموں کے اب تک کے سب سے بڑے آغاز میں سے ایک بن جائے گی۔
فلم میں ٹام ہالینڈ نے ایک بار پھر پیٹر پارکر کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ زینڈیا، جیکب بیٹالن، جون برنتھل، مارک رَفالو اور سیڈی سنک بھی شامل ہیں۔

Post Bottom Ad Panel