فیصل آباد، 29 ستمبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں ڈائیوو روڈ پنج پولیاں اسٹاپ کے قریب واقع "رواج ہاؤس" فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 کے اہکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ ایئر کولر کے پنکھے کی ساکٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں موجود کپڑے اور دیگر میٹریل تک پھیل گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت سے آگ کی پیش قدمی کو روکا اور اس پر مکمل قابو پا لیا۔ مزید کسی بھی خطرے اور اندرونی گرمائش سے بچاؤ کے لیے کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔