Post Main Ad Panel
Read in English سرگودھا پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: خطرناک اشتہاری مجرمان کی پشت پناہی اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے متعدد افراد گرفتار

سرگودھا پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: خطرناک اشتہاری مجرمان کی پشت پناہی اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے متعدد افراد گرفتار

66 ویوز

سرگودھا: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، بالخصوص خطرناک اشتہاری مجرمان کی پشت پناہی، معاونت اور سوشل میڈیا پر ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کی حمایت یا حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجرمانہ سرگرمیوں کی ترویج اور اشتہاری مجرمان کی حمایت میں مواد اپ لوڈ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مجرموں کے سہولت کاروں، ان کی پشت پناہی کرنے والوں اور سوشل میڈیا پر قانون شکنی کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی مجرمانہ مواد کی تشہیر یا حوصلہ افزائی سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

 

Post Bottom Ad Panel