(ڈیجیٹل اطلاع) رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ٹیکس کی وصولی کا ہدف حاصل ہو گیا، ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس اکٹھا کیا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 780 ارب مقرر کیا گیا تھا، تاہم ٹیکس کلیکشن 820 ارب روپے رہی ہے۔
دستاویز کے مابق جولائی 2026 میں ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن 105 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے، ایف بی آر نے 918 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، جس میں سے 98 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کیے گئے۔
انکم ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے کا ہدف تھا اور نیٹ ٹیکس کلیکشن 308 ارب روپے رہی، انکم ٹیکس کی مد میں 343 ارب روپے جمع کیے گئے جس میں سے 35 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے۔
جولائی میں سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 413 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، تاہم 53 ارب روپے کا سیلز ٹیکس ریفنڈ بھی جاری کیا گیا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 48 ارب روپے جمع ہوئے جب کہ ہدف 47 ارب روپے تھا۔
دستاویز کے مطابق جولائی 2026 میں کسٹمز ڈیوٹی کی کلیکشن 115 ارب روپے رہی، جب کہ ہدف 105 ارب روپے تھا۔