Post Main Ad Panel
Read in English فیڈمک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کا جائزہ: آر پی او انعام الرحمن ملک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

فیڈمک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کا جائزہ: آر پی او انعام الرحمن ملک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

10 ویوز

فیصل آباد: 8 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک کی زیرِ صدارت فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے دفتر میں ایک اہم اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کا بنیادی مقصد فیڈمک میں مقیم چینی باشندوں، غیر ملکی انجینئرز اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں سی ای او فیڈمک قرۃ العین، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے افسران نے شرکت کی۔ اس دوران سی ای او فیڈمک قرۃ العین نے آر پی او کو فیڈمک کے انتظامی امور اور سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او انعام الرحمن ملک نے سی پی او فیصل آباد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور ایس پی یو کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیصل آباد میں موجود چینی باشندوں، غیر ملکی ورکرز اور تمام پاور پراجیکٹس کا از سر نو سکیورٹی آڈٹ کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی شہریوں اور پراجیکٹس کی سکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے تاکہ ان میں مکمل احساسِ تحفظ پیدا ہو سکے۔

آر پی او نے واضح کیا کہ غیر ملکی شہریوں کو ایک آزاد اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور سکیورٹی کے امور میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

بعد ازاں، شجرکاری مہم کے سلسلے میں آر پی او انعام الرحمن ملک نے فیڈمک کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا، جبکہ اجلاس کے اختتام پر سی ای او فیڈمک قرۃ العین نے آر پی او فیصل آباد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

Post Bottom Ad Panel