فیصل آباد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق آر پی او فیصل آباد کی جانب سے ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب، گراں قدر خدمات کا اعتراف
9
ویوز
فیصل آباد: 9 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد کی زیرِ صدارت محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے افسران و جوانوں کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد محکمہ پولیس کے لیے طویل عرصے تک اپنی زندگیاں وقف کرنے والے افسران کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب کے دوران ریٹائر ہونے والے افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی یادگار شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک خاندان کی طرح ہے اور دورانِ ملازمت فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی پر ریٹائر ہونے والے افسران ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے تمام ریٹائرڈ افسران کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔