Post Main Ad Panel
Read in English روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری: موٹروے انٹرچینجز کے بیرونی اطراف آگاہی سائن بورڈز لگانے کے لیے پنجاب ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کی اہم میٹنگ

روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری: موٹروے انٹرچینجز کے بیرونی اطراف آگاہی سائن بورڈز لگانے کے لیے پنجاب ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کی اہم میٹنگ

9 ویوز

فیصل آباد: 10 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ٹریفک قوانین کے احترام اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے فیصل آباد پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے مشترکہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک جڑانوالہ کاشف منیر گل نے ڈی ایس پی موٹروے پولیس کے ساتھ ایک اہم انتظامی میٹنگ کی، جس میں ساہیانوالہ اور کمالپور موٹروے انٹرچینجز کے بیرونی اطراف ٹریفک آگاہی سائن بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کا بنیادی مقصد اہم اور مصروف شاہراہوں پر ڈرائیورز اور عام شہریوں کی رہنمائی کے لیے مؤثر آگاہی کا انتظام کرنا ہے۔ حکام کے مطابق ان سائن بورڈز کی تنصیب سے مسافروں کو روڈ سیفٹی، رفتار کی حد، اور ٹریفک قوانین کے احترام کے حوالے سے بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں گی تاکہ حادثات کی روک تھام اور باقاعدہ ڈرائیونگ کلچر کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر داخل ہونے والے اور اترنے والے ٹریفک کے بہاؤ کو محفوظ بنانا ترجیح ہے، اور اس طرز کی آگاہی مہم سے شہریوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا شعور بیدار ہوگا۔

 

Post Bottom Ad Panel