Post Main Ad Panel
Read in English ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرارداد ناکام

ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرارداد ناکام

29 ویوز

(ڈیجیٹل اطلاع) امریکی سینیٹ نے ایران جنگ کیخلاف ڈیموکریٹس کی قرارداد مسترد کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد 49 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے ناکام ہو گئی۔
ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے سے نہیں روکا جب کہ 4ریپبلکن سینیٹرز نے بھی ڈیموکریٹس کی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔
امریکی ایوان نمائندگان نےآج ہی ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد منظورکی تھی۔ امریکی ایوان نمائندگان  میں قراردادکو 4ری پبلکن ارکان کی حمایت  حاصل تھی۔

 
Post Bottom Ad Panel