Post Main Ad Panel
Read in English چوکی رحمے شاہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 1360 گرام چرس سمیت ملزم گرفتار

چوکی رحمے شاہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 1360 گرام چرس سمیت ملزم گرفتار

1 ویوز

تاندلیانوالہ: 14 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تحصیل تاندلیانوالہ میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چوکی رحمے شاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو دبوچ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی رحمے شاہ رائے توصیف نے سڑیاں پل کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کی، جس کے دوران پولیس نے 611 گ ب کے رہائشی علی حسن وٹو نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1360 گرام چرس برآمد کی گئی۔

چوکی رحمے شاہ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر انچارج چوکی رحمے شاہ رائے توصیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر سہیل اسلم بلوچ کی زیرِ سرپرستی منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، لہٰذا اس قبیح فعل میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Post Bottom Ad Panel